9 ستمبر 2012 - 19:30

فلسطين کے منتخب وزير اعظم اسماعيل ہنيہ نے مصر کے آن ٹي وي چينل سے گفتگو کرتے ہوئے ايک بار پھر کہا کہ ان کي حکومت اور فلسطيني عوام کبھي بھي صہیوني ریاست کو تسليم نہيں کريں گے-

ابنا: اسماعيل ہنيہ نے اسي طرح کہا کہ قومي آشتي  فلسطين کے لئے ايک قومي ضرورت  اور ناقابل اجتناب امر ہے-انہوں نے کہا کہ ايک متحد سياسي نظام پر اتفاق کے ذريعے حقيقي معنوں ميں قومي آشتي تک رسائي کا راستہ ہموار ہونا چاہئے –فلسطيني عوام کے منتخب وزير اعظم اسما‏عيل ہنيہ نے رفح پاس کھلنے اور غزہ و مصر کي سرحد پر حالات معمول پر آجانے پر خوشي کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رفح پاس غزہ کو بيروني دنيا سے ملانے والي واحد گذرگاہ ہے اور يقيني طور پر اس کا کھلنا مصري عوام کے ارادے اور انقلاب کا مظہر ہے –انہوں نے کہا کہ مصري عوام نے اپنے انقلاب کے دوران اس بات کا اعلان کيا تھا کہ وہ رفح پاس کو کھول ديں گے......./169